ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 26فروری سے ہوگا شروع

مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 26فروری سے ہوگا شروع

Tue, 23 Jan 2018 22:26:58    S.O. News Service

بھوپال،23؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 26فروری سے شروع ہوگا۔اس کی نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ریاست کے وزیر خزانہ جینت ملیا مانتے ہیں کہ یہ بجٹ اقتصادی طور پر حکومت کے لئے دباؤ والا ہوگا۔اسمبلی سیکرٹریٹ سے ملی معلومات کے مطابق اس 31روزہ بجٹ سیشن میں ایوان کی کل 18میٹنگیں ہوں گی۔یہ سیشن 28 مارچ تک چلے گا۔سیشن کی شروعات گورنر آنندی بین پٹیل کی تقریر سے ہوگا۔اس دوران آئندہ مالی سال 2018-2019 کا بجٹ پیش ہوگا۔بجٹ اجلاس کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد بینچ اور اپوزیشن میں حکمت بننے لگی ہیں۔وزیر خزانہ جینت ملیا نے کہا کہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی منصوبوں پر خاص طور پر زور دیا جائے گا۔ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کا یہ آخری بجٹ ہے، لہذا اس بجٹ میں مقبول اور عوام کو ریلیف دینے والی اسکیمیں ہوسکتی ہیں۔


Share: